اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/13 جولائی 1931 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا حسن الموسوی الصفوی نے 13 جولائی کے خونین واقعہ کو ریاست جموں کشمیر کے عوام کی سیاسی جدوجہد کا ایک تاریخ ساز دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خونین واقعہ نے کشمیری عوام کے شخصی آمریت کے خلاف ایک منظم تحریک کا حوصلہ عطا کیا، تاہم ڈوگرہ شاہی نے اپنے سقوط کے ساتھ ہی بھارت کو کشمیر پر فوجی یلغار کی دعوت دے کر ریاست کی خود مختاری کا خاتمہ کروایا۔ اس طرح ریاست میں برائے نام جمہوریت کے عوض کشمیری عوام کے گردنوں میں غلامی کا بدترین طوق ڈالا گیا۔ جس سے نجات کیلئے کشمیری عوام سات دھائیوں سے لامثال قربانیاں پیش کررہے ہیں۔ آغا حسن نے آئے روز ریاست میں ہوئے رہے بے گناہوں کے قتل عام اور سرکاری فورسز کے طرف سے ڈھائے جارہے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے کشمیر کا خون ایک نہ ایک روز ضرور رنگ لائے گا۔ دریں اثنا انجمن شرعی شیعیان کے ترجمان نے تنظیم کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی کے ساتھ ساتھ دیگر مزاحمتی قائدین کی ریاستی انتظامیہ کی طرف سے خانہ نظربندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲